ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے محنت، لگن اور جذبے سے کام کیا جائے۔ مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام انتہائی ضروری ہے، انسداد ڈینگی ٹیمیں تمام ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں۔ انسداد ڈینگی ٹیمیں جوہڑوں، تالابوں، زیر تعمیر عمارتوں، سروس اسٹیشنز، ٹائر شاپس، کاٹھ کباڑ شاپس، ہوٹلز اور دیگر عوامی مقامات پر کڑی نظر رکھیں، جہاں کہیں مچھر کے لاروے کا شبہ ہو تو فوری ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں اور دفاتر کی چھتوں کو بھی چیک کیا جائے اور وہاں پر کسی قسم کا پانی وغیرہ کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔
19