2

انسداد ڈینگی ٹیمیں مشنری جذبے سے فیلڈ میں کام کریں،اے سی تاندلیانوالہ

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر کی زیر نگرانی انسداد ڈینگی سرویلنس سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں محکموں کے فوکل پرسنز کو تربیت دی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لئے سارا سال اقدامات جاری رہتے ہیں اور آئندہ سیزن شروع ہونے سے قبل فوکل پرسن کی جدید خطوط پر تربیت ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں آئندہ بھی مشینری جذبے سے فیلڈ میں کام کریں تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔ اس موقع پر ماہرین نے فوکل پرسنز کو ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں،لاروا کی تلفی اور دیگرانسدادی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں