انسداد گداگری مہم کو نتیجہ بنانے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے حکم دیا ہے کہ انسداد گداگری مہم کو نتیجہ خیز بنائیں۔چوکوں میں بھکاری نظرنہیں آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف مقدمے درج کرائیں اور ان کے شناختی کارڈ سے ایڈریس لے کر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔انسداد گداگری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ان کے ٹھیکیداروں کو بھی گرفت میں لیں۔انہوں نے کہا کہ بھکاری بچوں کو چائلڈپروٹیکشن بھجوائیں اور سڑک کنارے صدقہ کا گوشت بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں۔ڈپٹی کمشنر نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں