انسٹاگرام ایپ سے خواتین کو آن لائن کاروبار کی سہولت مل گئی۔ کومل عزیز خان

اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کر دی۔ انہوں نے کہا اب انسٹاگرام نے خواتین کیلئے آن لائن کاروبار کرنا آسان بنا دیا ہے۔ کومل عزیز خان باصلاحیت پاکستانی اداکارہ اور ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر 1.6 ملین کی فالوورز رکھتی ہیں۔اداکارہ انڈسٹری چھوڑ کر اپنا کپڑوں کے برانڈ سے منسلک ہوگئیں۔حال ہی میں کومل عزیز پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری ایک بہت ہی تجارتی دنیا ہے، بہت کم اداکار حقیقی ہیں زیادہ تر لوگ یہاں چمک اور گلیمر کے لیے آتے ہیں۔ کومل عزیز نے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو خاموشی سے چھوڑ دیاانہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے سینئرز کی طرف سے دھمکی ملی تھی جنہوں نے مجھے بتایا کہ شوبز انڈسٹری ایک جال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں