جڑانوالہ(نامہ نگار)محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر انسپکٹر طارق محمود کو پورے اعزاز کیساتھ الوداع کیا گیا،پولیس سکواڈ کے نوجوان نے سلامی دی اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھر تک چھوڑ کر آئے،تفصیلات کے مطابق محکمانہ سروس مکمل ہونے پر ملک طارق محمود کے اعزاز میں ایس پی ٹائون دفتر میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایس پی ٹائون ملک عابد ظفر،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق،اے ایس آئی رانا عنصر،خان بہادر ڈوگر و دیگر پولیس ملازمین نے شرکت کی الوادعی تقریب میں ایس پی ٹائون ملک عابد ظفر نے کہا کہ انسپکٹر طارق محمود نے اپنی محکمانہ سروس کے دوران جو خدمات پیش کی ہیں انہیں یاد رکھا جائے گا فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہے الوادعی تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر طارق محمود نے ایس پی ٹائون و دیگر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا الوادعی تقریب میں انسپکٹر طارق محمود کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پورے سرکاری اعزاز کیساتھ انکے گھر تک پہنچایا گیا۔
13