انسپکٹر رضوان شوکت بھٹی کے والد محترم انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایس ایچ او ٹھیکری والا انسپکٹر رضوان شوکت بھٹی کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون) ، مرحوم نیک سیرت’ خوش اخلاق اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار شخصیت تھے اور وہ زندگی بھر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعاگو رہے۔ ان کی نماز جنازہ آج 28جنوری دن دو بجے دوپہر کمال آباد والے قبرستان میں ادا کی جائیگی۔”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوارا ن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں