انشاء اﷲ ایک ہزار گول سکور کرنے کیلئے پرعزم ہوں’ رونالڈو

دبئی (سپورٹس نیوز) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطی بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پرتگالی سٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا.انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔سال 2025کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول سکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔ایوارڈ وصول کرتے وقت 40سالہ اسٹار فٹبالر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرا جذبہ بلند ہے اور میں مزید کھلینے کے لیے تیار ہوں، اگر انجری نہ ہوئی تو انشااللہ ایک ہزار گول کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں