46

انصاف آفٹرنون سکولز کے اساتذہ کو 5ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)انصاف آفٹر نون سکولز کے اساتذہ 5ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،اساتذہ کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مسائل پیدا کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں انصاف آفٹر نون سکولز کے اساتذہ 5ماہ سے تنخواہوں کیلئے خوار ہو رہے ہیں اساتذہ کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیوں کیا جا رہا ہے ایجوکیشن رائٹس کمیشن کے عہدیداران رانا شاہد مقرب،محمد اسلم بٹ،حافظ نجف،مرزا ذوالفقار،طارق سندھو،زاہد رشید بسرا،ظفر سیان،رانا شاہد و دیگر کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے اکائونٹ میں بجٹ موجود ہے پھر بھی اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے فیصل آباد میں انصاف آفٹر نون سکولز کو ناکام کرنے کی بہت بڑی سازش ہے اساتذہ کو بروقت تنخواہیں نہ دی جائے اور یہ انصاف آفٹر نون سکولز سے بد دل ہو کر سکولز کو خیر باد کہہ دے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ زمہ داران پر ہو گی مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے تنخواہ دار طبقہ بغیر تنخواہ کے کیسے گزارا کر سکتا ہے اساتذہ ذہنی پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں اگر اساتذہ سے ایسا سلوک کیا جائے گا اور کسی کو پرواہ تک نہ ہو گی تو ترقی کیسے ممکن ہو گی ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے عہدیداران نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہیں جاری کی جائیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں