کمالیہ(نامہ نگار) انفارمیٹکس کالج کمالیہ کیمپس میں کلچرل فیسٹیول اور قوالی نائٹ کا انعقاد۔ سٹاف، طلبا و طالبات سمیت سیاسی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق انفارمیٹکس گروپ آف کالجز کمالیہ کیمپس میں کلچر فیسٹیول اور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں رانا مظفر علی فاروقی اور سماجی رہنما خرم راجپوت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ کالج کے سٹاف، طلبا و طالبات سمیت سیاسی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں طلبا و طالبات نے ثقافت سے متعلقہ ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے اور حاضرین سے داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل انفارمیٹکس کالج کمالیہ کیمپس پروفیسر اکبر ہرل نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کی صلاحتیوں اور اجا گر کرنے اور ان کے اذہان کو سکون پہنچانے کا کام کرتی ہیں ۔
35