62

اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کی تقریب لندن میں ہو گی

ممبئی (شوبز نیوز) ایشیا اور بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جولائی میں شادی کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا جولائی میں شادی کرے گا جس کی ایک تقریب کا انعقاد لندن کے سٹاک پارک سٹیٹ میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے بالی وڈ انڈسٹری کے ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے شیڈول قبل از وقت ترتیب دے سکیں۔انڈین میڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق شادی کا تھیم ممکنہ طورپر کاکٹیل ایونٹ یا سنگیت نائٹ پر مشتمل ہوگا اور تقریب کے لیے طویل ڈریس کوڈز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ اس حوالے سے اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں