37

انوارالحق کاکڑ کا200دن نگران حکومت کا ریکارڈ قائم

اسلام آ باد(بیوروچیف)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگران حکومت نے طویل مدتی عبوری حکومت کے بعدنیا اعزازحاصل کرلیا، انوارالحق کاکڑنے200دن مکمل کرنے والے ملک کے پہلے نگران وزیراعظم بن گئے-آ ج برو ز اتوار قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے گی ، نئے وزیر اعظم کل بروز پیر تین بجے ایوان صدر میں وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔انوار الحق کا کڑنے تقریبا ساڑھے چھ ماہ بطور نگران وزیر اعظم کام کیا ،آج ان کی یہ اننگ مکمل ہوجا ئے گی ،انوارالحق کاکڑ نے نئے مکین کیلئے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا ہے۔ انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاوس سے منسٹر انکلیو اسلام آ باد منتقل ہوگئے ۔ انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیاگیا ہے۔ اس سے پہلے محمد میاں سومروسب سے زیادہ130دن تک نگران وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے ۔انوارالحق کاکڑنے بطور آٹھویں نگران وزیراعظم 14اگست 2023کو عہدیکاحلف اٹھایاتھا ،اسی ہی روز بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا-بطور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 200 دن مکمل کرکینیااعزاز حاصل کرلیا-انوارالحق کاکڑنئے وزیر اعظم کی تعیناتی کے نو ٹیفیکیشن تک نگران وزیراعظم کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں