انوراگ کشیپ مسلمان مخالف فلم بنانے والوں پر برس پڑے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے آئندہ آنیوالی مسلمان مخالف فلم دی کیرالہ اسٹوری 2 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دے دیا اور الزام لگایا کہ فلم ساز منافع کو کہانی اور مواد پر ترجیح دے رہے ہیں۔یہ سیکیوئل، جو تقریبا تین سال بعد ریلیز ہو رہا ہے، ایک بار پھر تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ اس فلم کو ویپول امرت لال شاہ نے پروڈیوس اور کماکھیا نارائن سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔انوراگ کشیپ نے کوچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس فلم کا مقصد دیکھنے والوں کو تقسیم کرنا ہے، اسکی کوئی بامعنی کہانی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں