انوشکا شرما کی 7 سال بعد فلموں میں واپسی

ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما طویل عرصے بعد اپنی نئی فلم چکدا ایکسپریس کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم مشہور بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ایک بایوپک ہے۔مڈڈیکی ایک رپورٹ کے مطابق،انوشکا نے اس فلم کی شوٹنگ 2022میں مکمل کر لی تھی اور فلم کو 2023میں نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم اب تک فلم ریلیز نہیں ہو سکی۔رپورٹ کے مطابق فلم کی ریلیز میں تاخیر کی بڑی وجہ نیٹ فلکس اور پروڈکشن ٹیم کے درمیان تخلیقی اختلافات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس کے اعلی حکام فلم کے اندازِ پیشکش سے مطمئن نہیں تھے، جبکہ پروڈکشن ہاس نے بجٹ سے زیادہ اخراجات کر دیے۔ ان وجوہات کی بنا پر منصوبہ کئی سال سے رکا ہوا ہے۔حال ہی میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد، فلم چکدا ایکسپریس ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہے۔ فلم کی ٹیم نے نیٹ فلکس انڈیا کے اعلی حکام کو ایک خط لکھ کر فلم ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کے پاس چکدا ایکسپریس کے حقوق موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں