انوشکا ‘کوہلی نے 37کروڑ 86لاکھ میں زمین خرید لی

ممبئی(شوبز نیوز)انوشکا شرمااور ویرات کوہلی نے 37کروڑ 86لاکھ میں زمین خرید لی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور بڑی جائیداد کی خریداری ممبئی کے قریب علی باغ میں کی ہے جس کی مالیت 37کروڑ 86 لاکھ روپے ہے۔ زمین کی یہ خریداری ان کے لندن منتقل ہونے کے چند ماہ بعد کی گئی ۔ یہ قطعہ اراضی 5.19ایکڑ ہے اور اس کی خریداری کی مد میں 2کروڑ 27لاکھ روپے بطور اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی یہ لین دین 13جنوری 2026کو رجسٹرڈ ہوئی۔ خریداری نے علی باغ کی بطور خاص مشہور شخصیات کیلئے پسندیدہ رئیل اسٹیٹ مقام کے طور پر ساکھ کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں