انوشے اشرف استنبول میں رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف وی جے اور میزبان انوشے اشرف استنبول میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ترکیہ میں ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد بھی دی گئی۔اب انسٹا گرام پر ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوری ہیں۔انوشے اشرف نے اس خاص دن پر سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ دولہے نے بلیو رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔گزشتہ سال اداکارہ نے 30 جون کو اپنے دوست شہاب نامی شخص کے ساتھ اپنے خاندان والوں کی موجودگی میں نکاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں