انٹرا کورٹ مورٹ ڈویژنل مقابلہ ویسٹرن پنجاب لاء کالج نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انٹراکورٹ مورٹ ڈویژنل مقابلہ ویسٹرن پنجاب کالج آف لاء نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژن کی سطح پر ہونیوالے انٹراکورٹ مورٹ مقابلہ میں ڈویژن بھر کے ممتاز لاء کالجز اور یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ویسٹرن پنجاب کالج آف لاء کی ٹیم کے اراکین معظمہ نور’ سرمد ریاض اور آمنہ سہیل نے قانونی مہارت’ دلائل اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہایت مدلل اور مضبوط انداز میں اپنا مقدمہ پیش کیا جس پر ججز نے انہیں سراہا اور مقابلے میں متفقہ طور پر فاتح قرار دے دیا اور انہیں ٹرافی سے نوازا۔ فائنل رائونڈ میں ویسٹرن پنجاب کالج آف لاء کی ٹیم کی مضبوط تیاری’ قانونی نکات پر گرفت اور پُراعتماد انداز گفتگو نمایاں رہا’ شاندار کامیابی پر ویسٹرن پنجاب کالج آف لاء کے اساتذہ’ انتظامیہ اور طلبہ نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں