انٹرمیڈیٹ کے آج ہونے والے پیپر ملتوی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے آج بروز بدھ، 7مئی 2025کو منعقد ہونے والے ایچ ایس ایس سی (HSSC) انٹرمیڈیٹ کے تھیوری پیپرز اور ایس ایس سی /میٹرک (SSC) کے پریکٹیکل امتحانات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آج کسی بھی صورت امتحان دینے کے لیے گھر سے نہ نکلیں۔ اس اطلاع کو فوری طور پر دیگر طلبا وطالبات تک پہنچائیں تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں