2

انٹرنیشنل اسکواش کے فائنل میں احسن ایاز کو شکست

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستانی اسکواش کھلاڑی احسن ایاز کو 247 انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد شرف نے شکست دے دی۔ 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل نیو جرسی میں منعقد ہوا، جس کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرz تھی۔ فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جہاں ہر گیم میں سنسنی خیزی دیکھنے کو ملی، محمد شرف نے اس دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد چیمپئن شپ اپنے نام کی۔احسن ایاز کو تینوں گیمز میں 11ـ9، 11ـ9، 18ـ16 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔احسن ایاز کے لیے یہ مسلسل دوسرا پی ایس اے فائنل تھا، اس سے قبل انہوں نے اسی ماہ کولی ول اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جس سے ان کی فارم اور کارکردگی کی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں