انٹرنیشنل سپورٹس ڈے پرویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام خصوصی تقریب

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم فلاحی تنظیم’ یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے ‘یس’ کے نائب صدر سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید قریشی و دیگر کے ہمراہ انٹرنیشنل سپورٹس ڈے کا کیک کاٹا اور شرکاء نے سفید کارڈ اٹھا کر کھیلوں میں امن کے جذبے کو اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں