اسلام آباد (بیوروچیف) انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث محکمہ خزانہ کا ای فاس سسٹم معطل ہو گیا ہے، جس سے سرکاری امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سسٹم کی بندش کے باعث مختلف محکموں کے مالیاتی اور دفتری معاملات نمٹانے میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے، جبکہ ادائیگیوں اور فائلوں کی پراسیسنگ بھی متاثر ہو رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ای فاس سسٹم کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہونے تک معمول کے امور کی انجام دہی میں مشکلات برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔




