انٹرنیٹ سروسز میں خرابی صارفین کیلئے درد سر بن گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں خرابی صارفین کیلئے درد سر بن گئی، کال کٹ جانا’ ویڈیو اپ لوڈ نہ ہونا میسجز فراہمی میں تعطل روز کا معمول بن گئی۔ انٹرنیٹ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تین انٹرنیٹ کمپنیاں ٹرانس ورلڈ’ پائی اور پیس کیبلز کام کرتی ہیں۔ یکم نومبر سے ٹرانس ورلڈ اور پائی کی سمندر کے اندر کیبلز خراب ہوئی تھیں اور 16نومبر سے تیسری کیبل پیس بھی خراب ہو گئی جسکی وجہ سے پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔ جس میں پی ٹی سی ایل’ نیاٹل سمیت انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اس کا شکار ہیں، جس کے باعث انٹرنیٹ کی سپیڈ کا مسئلہ آ رہا ہے۔ جس پر انٹرنیٹ کمپنیاں کیبل کو درست کرنے کیلئے شبانہ روز کوشاں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ امید ہے کہ 10دسمبر تک پیس کیبل درست ہو جائیں گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئیگی اور دسمبر کے آخر تک دوسری ٹرانس ورلڈ اور پائی کی کیبل بھی ٹھیک ہو جائیں گی۔ جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں