انٹرنیٹ سروس معطل کا مبینہ بہانہ بنا کر تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سائلوں کو خوار کرنے لگا

جڑانوالہ(نامہ نگار)انٹرنیٹ سروس معطلی کا مبینہ بہانہ بنا کر تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوا لے شہریوں کو ذلیل و خوار کرنے لگا،بروقت کریکٹر سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک بھی اپنی افادیت کھونے لگے ہیں تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ مبینہ طور پر مختلف حیلوں بہانوں اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کو جواز بنا شہریوں کو ٹرخانے لگا ہے جسکے باعث ایک طرف ایف آئی آر کا بروقت ان لائن اندراج نہ ہونا عوام کیلئے اذیت کا باعث بن رہا ہے تو دوسری جانب کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بروقت کریکٹر سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر ملازمت پیشہ افراد کیساتھ بیرون ممالک جانے والے شہریوں کو جس اذیت سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے وہ ناقابل تحریر ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ خدمت مرکز سنٹرز ڈیٹا اندراج کے بعد جب متعلقہ تھانہ جاتے ہیں تو وہاں قائم فرنٹ ڈیسک کا عملہ مبینہ طور پر نذرانہ کا تقاضا کرتا ہے اور مبینہ طور پر مٹھی گرم نہ کرنے کی صورت میں اعتراض لگا کر شہریوں کو نہ صرف چکر لگوانے جاتے ہیں بلکہ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کو انٹرنیٹ سروس معطل کو جواز بنا کر کئی کئی دن تک ذلیل و خوار کیا جاتا ہے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک عملہ بھی مبینہ طور پر رشوت خوری کا عادی بن چکا ہے اس بارے میں قبل ازیں بھی ارباب اختیار کو متعدد درخواستیں رشوت خوری کی جمع کروائی جا چکی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانوں میں نہ صرف فرنٹ ڈیسک عملے کا قبلہ درست کیا جائے بلکہ بر وقت کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنایا جائے اس حوالہ سے خدمت مرکز سنٹر عملے کا کہنا ہے کہ خدمت مرکز سنٹرز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر دستاویزات کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا رہی ہے مگر تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے کی جانب سے مبینہ طور پر بروقت ڈیٹا آن لائن نہ کرنے کیوجہ سے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں