14

انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں

کراچی (بیوروچیف) بحیرہ احمر میں متعدد انٹرنیٹ کیبلزکٹ گئیں جس کی وجہ سے رابطوں میں خلل کا خدشہ ہے۔مائیکروسافٹ کے مطابق انٹرنیٹ کیبلزکٹنے کی وجہ سے متعدد ممالک کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سمندر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی جس کی وجہ سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں