انٹر میلان کو شکست، فلومی نینسے نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

شارلٹ (سپورٹس نیوز) برازیل کے کلب فلومی نینسے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا کلب ورلڈ کپ میں انٹر میلان کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں شدید گرمی کے دوران کھیلے گئے اس میچ کا آغاز فلومی نینسے کے لیے خوابناک ثابت ہوا، جب جرمن کینو نے محض تیسرے منٹ میں ایک ڈیفلیکٹڈ کراس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔میچ کے 30ویں منٹ میں برازیلی ٹیم نے اسکور ڈبل کرنے کا ایک اور سنہری موقع گنوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں