43

انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 15روز سے بجلی معطل ‘ کھلاڑیوں کا احتجاج

گوجرہ(نامہ نگار)انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں پچھلے 15 روز سے بجلی کی تاریں چوری ہونے کی وجہ سے گیم نہ ہونے پر پلیئرز سراپا احتجاج بن گئے۔ گزشتہ پندرہ روز گزرنے کے باوجود اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکالا جا سکا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اور تحصیل اسپورٹس آفیسر کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس معاملے کی نہ تو کوئی شنوائی ہو رہی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی ایکشن لیاجا رہاہے انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںپانی نہ لگنے کی وجہ سے ٹرف خراب ہو رہی ہے تو دوسری طرف گیم نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ حال ہی میں تعمیر ہونے والا ہاسٹل جو 15 کروڑ کے منصوبے کا حصہ ہے اسکا تعمیراتی کام بھی پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکا ہوا ہے کھلاڑیوںکا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے کو بروقت حل نہ کیا گیا تو یہ احتجاج سڑکوں تک بھی آسکتا ہے یاد رہے گوجرہ پاکستان کی وہ واحد تحصیل ہے جس نے پاکستان ہاکی کو 100 سے زیادہ انٹرنیشنل اولمپئنز دئیے ہیں کھلاڑیوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ اس کھیل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے کیونکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اوراس کھیل کو بچانے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں