63

انٹر نیٹ بینکاری استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں 5فیصد اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں موبائل بینکاری استعمال کرنے والوں کی تعداد میں8فیصد اور انٹر نیٹ بینکاری استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں 5فیصد اضافہ’رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ڈجیٹل لین دین کا حجم مجموعی ریٹیل لین دین کا 82فیصد تھا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کیلئے نظام ادائیگی کا دوسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے ادائیگیوں کا رجحان کافی زیادہ بڑھ گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق سٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کے لیے نظام ادائیگی کا دوسرا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا، جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اعداد و شمار اور مستقبل کا منظر بھی پیش کیا گیا ہے ۔مالی سال 2023-24ء کی دوسری سہ ماہی میں پاکستانیوں نے ٹرانزیکشنز میں موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کو ترجیح دی اور اس کے استعمال کنندگان کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہوا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں تین ماہ کے دوران اضافے کے بعد موبائل سے ادائیگیاں کرنیوالے صارفین کی تعداد 16ملین جبکہ انٹرنیٹ بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد گیارہ ملین تک پہنچ گئی ہے ۔اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے رجسٹرڈ ای والٹس کی تعداد 15 فیصد اضافے کے ساتھ 2.7 ملین تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں