انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہاکی کے ٹرائلز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہاکی کے ٹرائلز ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹائون میں منعقد ہوئے جس میں 43گرلز اور 100سے زائد بوائزکھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی سابقہ ڈویژنل سپورٹس آفیسرچوہدری محمد طارق نذیر کا کھلاڑیوں سے تعارف کرا یا گیا۔ ٹرائلز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے تحصیل سپورٹس افسران اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر ان ٹرائلز کی نگرانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں