انٹیلی جنس طیاروں کی شمولیت،پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ

کراچی (بیوروچیف) Saab2000 انٹیلی جنس طیاروں نے پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتوں کو بدل کر رکھ دیا۔ یہ طیارہ طویل پرواز ، تیز رفتار، وسیع 300ڈگری ریڈار کوریج، دشمن کی شناخت اور بے مثال برقی جنگی نگرانی فراہم کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق 29دسمبر 2009کو پاکستان ایئر فورس نے PAFبیس منہاس میں نمبر3فضائی نگرانی اور کنٹرول اسکواڈرن”اینجلز” قائم کی، جس سے ہوائی دفاع میں براہِ راست کمانڈ اور نگرانی کا نظام شامل ہوا۔ اسی موقع پر Saab 2000 AEW&C جاسوسی طیارے بھی متعارف کرائے گئے، جو دو رولز رائس AE 2100انجنوں کے ساتھ طویل پرواز کی صلاحیت اور 650کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار رکھتے ہیں۔ اس کے ایری آئی ایکٹو فیزڈ ارے ریڈار نے 300ڈگری کا احاطہ اور 450کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہدف کی شناخت ممکن بنائی، جبکہ تھالیس IFFسسٹم نے دوست یا دشمن کی شناخت کی درستگی بڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں