انڈا پکڑ کر پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کی فاطمہ نسیم نے ایک اور گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔فاطمہ نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ نے مارشل آرٹ کی کھلاڑی فاطمہ نسیم کو دونوں ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا۔فاطمہ نے ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے اور انڈیبھی ٹوٹنے نہ دیے۔گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی اور اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا۔ فاطمہ نسیم کے مطابق یہ ان کا چھٹا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں