انڈر پاسز کی تعمیر کیلئے عمارتوں کو مسمار کرنیکا عمل شروع

گوجرخان(نامہ نگار)اندرونِ شہر جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مجوزہ دو انڈر پاسز کی تعمیر کے پیش نظر منصوبے کی زد میں آنے والی سرکاری عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ۔انتظامیہ کی نگرانی میں مختلف مقامات پر واقع سرکاری ڈھانچوں کو مرحلہ وار خالی کرا کے گرایا جا رہا ہے تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے جگہ ہموار کی جا سکے۔گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع بس اسٹینڈ کے قریب قائم خدمت مرکز کی عمارت کو مکمل طور پر خالی کرا کر ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں