14

انڈر 17 فٹبال اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف فائنل

کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انڈر 17 اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف فائنل کرلیے ہیں۔ناصر اسماعیل پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔شاداب اور عیسی خان انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز کے عہدے پر فائنل ہوئے ہیں۔خرم شہزاد کو پاکستان انڈر 17 ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔سخاوت علی کو پاکستان فٹسال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں