انڈر 19ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم ملائیشیا چلی گئی

کراچی(سپورٹس نیوز)آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستانی ویمنز انڈر 19ٹیم ایونٹ کیلئے ملائیشیا چلی گئی۔قومی ویمنز ٹیم کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہوئی، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں، ایونٹ 18جنوری سے 2فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کا ملائیشیا روانگی سے قبل کراچی میں پریکٹس سیشن جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کے ساتھ ایونٹ کی تیاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں