انڈر 19کرکٹ چمپیئن شپ شروع،9ٹیموں میں مقابلے ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اے اینڈ اے انڈر19کرکٹ چمپیئن2025جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس میں ریجن کی 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں گذشتہ روز ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن کی 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان میں جواد کرکٹ کلب’ ایس ایم افضل کرکٹ کلب’ ایس ایم اشرف کرکٹ کلب’ اے اینڈ اے کرکٹ کلب’ جے ٹیکس ٹیم’ ایس ایم اے ای ٹیم’ بیزکس ٹیم اور سی اینڈ سی کے نام سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جی ایم جواد سپورٹس کمپلیکس ندیم اشرف کے مطابق چیف ایگزیکٹوجواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل اور شیخ عماد افضل نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ونر ٹیم کیلئے کٹس کے ساتھ ساتھ بڑے کیش پرائز کا بھی اعلان کیا ہے جس میں ونر ٹیم کو دولاکھ ‘ رنر اپ ٹیم کوڈیڑھ لاکھ’ تھرڈ پوزیشن والی ٹیم کوایک لاکھ اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو پچاس ہزار روپے کے علاوہ روزانہ جیتنے والی ٹیم کیلئے15ہزار روپے ”مین آف دی ٹورنامنٹ تیس ہزار روپے” مین آف دی فائنل میچ بیس ہزار روپے’بیسٹ بالر دس ہزار روپے’ بیسٹ بیسٹمین دس ہزار روپے’ بیسٹ وکٹ کیپر دس ہزار’ بیسٹ فیلڈر کو دس ہزار روپے کا انعام دیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں