پشاور(سپورٹس نیوز)انڈر23 انٹر ریجنل سکواش چیمپئن شپ کے لئے پشاور کی ٹیم کا مرد و خواتین ٹیموں کا ا علان کر دیا گیا’ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز منعقد کئے گئے جس کی نگرانی سینئر کوچ منور زمان’ طاہر اقبال اور محمد عادل فقیر نے کی’ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے سینئر کوچ اور سلیکٹر منور زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ہماری دونوں ٹیمیں آنے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کریں گے’مردوں کی ٹیم میں خوشحال ریاض خان’ فواد حسین’ فہد شریف’ جواد علی خان اور محمد اذان خلیل شامل ہیں ۔
19