لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 11 میں باپ کی بیٹے کی گرائونڈ میں تصاویر بنانے والی ویڈیو وائرل ہو گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں، سمیر منہاس راولپنڈیز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے۔سمیر منہاس نے پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس نے گرائونڈ میں یادگار لمحات کی تصویر کشی کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی گرائونڈ میں سمیر منہاس کی حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ سمیر منہاس کے دوسرے بھائی عرفات منہاس بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں




