انڈر19 ورلڈ کپ پاک بھارت ٹاکرا یکم فروری کو ہو گا

ہرارے /لاہور (سپورٹس نیوز)آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان سپر سکس مرحلے کا اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو ہرارے میں کھیلے گا،سپر سکس مرحلے کا دوسرا میچ یکم فروری کو بولاوائیو میں کھیلے گا۔لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کیفاسٹ باؤلر محمد صیام نے پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کو اپنے اور اپنے خاندان کیلئے فخر کا لمحہ قرار دیا۔انہوںنے بتایاکہ کرکٹ کا سفر سکول کے دنوں سے شروع ہوا، سکول ٹرائلز میں کارکردگی نے مجھے اعتماد دیا۔انہوںنے کہاکہ میرے استاد محمد طاہر نے میری صلاحیت پہچانی اور اکیڈمی جوائن کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوںنے کہاکہ ڈی سی آے کرکٹ اکیڈمی میں کوچ اعجاز الحق نے میری بہت رہنمائی کی، میں ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ انڈر 19 سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوئر دیر میں سہولیات محدود ہیں، اس لیے یہاں سے آگے آنا میرے لیے مزید خاص ہے۔ انہوںنے کہاکہ وسیم اکرم میرے رول ماڈل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں