انڈر20فٹبال ٹورنامنٹ اختتام کی جانب گامزن

سانتیاگو (سپورٹس نیوز) سپین اور میکسیکو کی ٹیمیں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یوکرین اور میزبان چلی کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں