انڈسٹری سے ٹھیکیداری نظام ختم کرنیکی پالیسی بنا رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی اورچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی لیبر اینڈ ہیومن ریورسزچوہدری امجدجاوید نے کہا ہے کہ مزدوروں کواستحصال سے بچانے لئے آئین سازی کی جارہی ہے۔مزدورکے لئے ریاست کی مقررکی گئی تنخواہ37ہزارروپے دلانے کیلئے حکومت پابندہے ہم نے محکمہ لیبرکوطلب کرلیا ہے ۔ چارروزقبل ہم نے4لیبرآفیسر زکوغفلت اورلاپرواہی کی بنیاپرمعطل کیا۔انڈسٹری سے ٹھیکیداری نظام ختم کرنے کی پالیسی بنائی جارہے۔وہ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام118یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سیکرٹری جنرل سردارخالد،ترجمان محمدجمیل فریدی،سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فیصل آبادشاہدمحمودبیگ ایڈڈوکیٹ،خالدمحمودخان چوہدری شہزادانور اورچوہردی عمارجٹ نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری امجدجاویدنے قوم سے سوال کیاکہ کیاقیام پاکستان کے اصول حاصل کئے گئے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف جب اقتدارمیں آئے ان کے خلاف سازشیں شروع ہوئیں جب وہ ملکی تعمیروترقی کے منصوبے شروع کرتے توانہیں اقتدارسے نکال دیاجاتا’اگر میاں محمد نواز شریف کی حکومتوں کو گرایا نہ جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا’ پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ کے زیراہتمام یوم تاسیس کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی لیبراینڈہیومن ریسورسزپنجاب اسمبلی ایم پی اے امجدعلی جاوید’سیکرٹری جنرل سردارخالدملک ‘ترجمان لیبرونگ پاکستان محمدجمیل فریدی ‘آرگنائزریونیزلیبرونگ پاکستان چوہدری شہزادانور’انفارمیشن سیکرٹری لیبروونگ پاکستان خالدمحمودخان ‘رائے ناصرنقشبندی’سیداخلاق احمدہاشمی ‘آرگنائزرضلع چوہدری محمدافتخارسندھو’آرگنائزرضلع میڈم فریدہ شبنم رانا’چوہدری حمادجٹ ودیگرخطاب کیا ‘آرگنائزرضلع چوہدری محمدافتخارسندھونے کہاکہ حکومت کے شروع کئے گئے تمام منصوبے بہت جلدمکمل ہوں گے۔تعلیم یافتہ بچوں کو نوکریاں ملیں گی ان کی مستقبل روشن ہے’ شاہدمحمودبیگ ایڈڈوکیٹ نے کہاکہ ملک کی قیادت اب محب وطن قائد میاںمحمدنواز شریف کے ہاتھوںمیں ہے’ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے اڑان بھر لی ہے’ اب پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا’ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں