انڈسٹری میں مرد فنکاروں کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکاراں کے ساتھ کام کے دوران تلخ تجربے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں نوال سعید نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں اداکاراں کے مقابلے میں مرد فنکاروں کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا۔انہوں نے کہا کہ مرد ساتھی فنکار اپنے ساتھیوں کے ساتھ نسبتا بہتر رویہ اختیار کرتے ہیں کیونکہ مجھے جن چند برے تجربات کا سامنا کرنا پڑا وہ خواتین ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہی پیش آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں