15

انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں’ خدوخال دیکھے جاتے ہیں’ امر خان

کراچی (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے دوستی کو دکھاوا بنا دیا ہے۔اداکارہ امر خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر امور پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ سچا دوست وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ بلاوجہ کی باتیں بھی کرسکیں لیکن آج کے دور میں سوشل میڈیا نے دوستی کو دکھا وا بنا دیا ہے۔ان کے مطابق عام انسانوں کے دو چہرے ہوتے ہیں مگر اداکاروں کے سو چہرے ہوتے ہیں، وہ ظاہر کچھ اور کرتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ اور ہوتے ہیں۔امر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار دوسری شادی کی پیشکشیں ہوچکی ہیں، لیکن انہوں نے کبھی کسی کی دوسری بیوی بننے کا خیال دل میں نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عورت اپنے پسندیدہ مرد کا جینا مشکل کردیتی ہے اور وہ بھی کسی کے ساتھ ایسا کر چکی ہیں، تاہم انہوں نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔آخر میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ابھی ان کا کوئی سسرال نہیں، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کے مستقبل کے شوہر میں رومانوی خصوصیات ضرور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں