انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے، اریبہ حبیب

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے بس سب اچھے سے ملتے ہیں۔اداکارہ اریبہ حبیب نے ساتھی اداکار اظفر رحمان کے ساتھ پروگرام شانِ سحور میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف عمر سے بڑے لوگوں سے دوستی رکھی ہے جن کا تجربہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو حسد کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اظفر رحمان میرے اچھے دوست ہیں اور میرا دوسرا ڈرامہ ان کے ساتھ تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔اریبہ حبیب نے کہا کہ اظفر کی مہوش حیات، عائشہ عمر اور عائشہ خان سے اچھی دوست ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں دپیک پروانی کی تقریب میں بندی لگا کر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں