19

انڈمنسٹریٹر لاری اڈا،سیکرٹری آر ٹی اے،ایم ایم پی کی کارروائی،ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا حبیب اﷲ’ سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی’ ایم ایم پی دانش نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ راجباہ چوک میں ناکہ لگا کر مبینہ طور پر سٹی ٹرمینل کی زبردستی اڈا فیس ادا نہ کرنے پر تیمور ٹریول کی گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کے بہانے بند کرنا شروع کر دیا۔ بی کلاس سٹی ٹرمینل کی زبردستی 450 روپے فیس کی پرچی لئے بغیر گاڑیوں کو اڈا سے باہر نہ جانے دیا جا رہا ہے۔ تیمور ٹریول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور اڈا ڈی کلاس جبکہ سٹی ٹرمینل اڈا Bکلاس ہے، سٹی ٹرمینل کے ظہیر نے ان کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے سٹی ٹرمینل اڈا کی فیس ادا نہ کی تو تیمور ٹریول کی گاڑیوں کو بند کروا دونگا، گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا حبیب اﷲ’ ایم ایم پی دانش اور سیکرٹری آر ٹی اے کے عملہ نے راجباہ چوک پر کاغذات چیکنگ کے بہانے تیمور ٹریول کی گاڑیوں کو بند کرنا شروع کر دیا۔ جبکہ سٹی ٹرمینل کی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیمور ٹریول اڈا سے نکلنے والے گاڑیوں کو زبردستی سٹی ٹرمینل کی اڈا فیس 450روپے ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ فیس ادا نہ کرنے پر صرف تیمور ٹریول کی گاڑیوں کو بند کیا گیا جسکی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ سٹی ٹرمینل اڈا کی فیس وصول کرنا سراسر زیادتی ہے۔ جبکہ ایم ایم پی دانش کا کہنا ہے کہ جب ہم روڈ پر گاڑیوں کو روک کر کاغذات چیک کرتے ہیں تو اڈا مالکان کہتے ہیں بلاوجہ ان کا وقت ضائع کیا جاتا ہے اور مسافروں کو بھی ذلیل کیا جاتا ہے۔ ہم اڈا سے نکلنے والے گاڑیوں کے کاغذات چیک کر رہے ہیں جس کے کاغذات مکمل نہ ہونگے ان کو بند کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں