انڈونیشیا کا چین سے جے10 طیاروں کی خریداری پر غور

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا نے چین سے جے 10طیاروں کی خریداری پر غور شروع کردیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔نائب وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ساختہ ایف 15اور فرانسیسی رفال طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں