انڈے کھانے کے حیران کن فوائد

لاہور (بیوروچیف) انڈہ بیشمار طریقوں سے پکایا اور کھایا جاتا ہے۔چاہے فرائی ہو، آملیٹ ہو یا کسی اور انداز میں ناشتے کی میز پر انڈہ تقریبا لازمی جز سمجھا جاتا ہے۔انڈہ پروٹین، وٹامنز، منرلز اور دیگر اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے اور اسے طویل عرصے سے توانائی بخش اور صحت مند غذا قرار دیا جا رہا ہے۔آئیے جانتے ہیں کہ انڈے کھانے سے صحت کو کون سے 8 بڑے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ایک انڈے میں تقریبا 6 گرام اعلی معیار کا پروٹین موجود ہوتا ہے جو جسم خود تیار نہیں کر سکتا، یہ پروٹین ہڈیوں، ناخنوں اور بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، جس سے وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔انڈہ صرف پروٹین ہی نہیں بلکہ فاسفورس، کولین، وٹامنز A، E، B12، B9 (فولیٹ)، لیوٹن اور Selenium جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا خزانہ ہے، یہ اجزا خلیات کو نقصان سے بچاتے اور جسمانی نظام کو تندرست رکھتے ہیں۔انڈے میں موجود کولیسٹرول جسم میں اچھے کولیسٹرول یعنی HDL کی مقدار بڑھاتا ہے جو نقصان دہ کولیسٹرول (LDL) کے اثرات کو کم کرتا ہے۔انڈوں میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈز خون میں چکنائی کی سطح گھٹانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے شریانوں کی بندش اور امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے سے فالج کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ایک مطالعے کے مطابق روزانہ انڈہ کھانے والے افراد میں امراضِ قلب کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں تقریبا 20 فیصد کم ہوتا ہے جو انڈے نہیں کھاتے۔ناشتے میں انڈہ کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے، جس سے بار بار کچھ کھانے کی عادت کم ہوتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔انڈے میں موجود کولین دماغی خلیوں کے درمیان تعلق کو بہتر بناتا ہے اور دماغی نشوونما کو تیز کرتا ہے، ساتھ ہی ان میں موجود لیوٹن اور زییکسانتھن بینائی کو مضبوط بناتے اور بڑھتی عمر میں آنکھوں کے امراض سے بچا فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں