انڈے کے ریٹ میں کمی سے فارمرز نقصان اُٹھا رہے ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نارتھ زون ملک محمد شریف نے کہا کہ انڈے کے ریٹ میں بہت زیادہ کمی سے فارمرز شدید نقصان اٹھارہے ہیں ۔ پولٹری بزنس سیکٹر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے ساتھ چلتا ہے ۔ آج بھاری نقصان اٹھانے والے فارمر کو کل جب پورا ریٹ ملتا ہے تو مخصوص طبقہ ریٹ بڑھنے کا شور مچادیتا ہے ۔ آج نقصان اٹھانے والے پولٹری فارمر نے کل اسی بزنس سے نفع کما کر اپنا خسارہ پورا کرنا ہے ۔ برائلر ریٹ کیپنگ کے حوالے سے حکومت کا ریٹ نکالنا بھی غلط فیصلہ ہے ۔ برائلر اور انڈے کا ریٹ دہائیوں سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کیساتھ اوپر نیچے ہوتا ہے ۔ آج فارمر شدید سردی کے سیزن میں بھاری نقصا ن اٹھاکر بھی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے ساتھ انڈے کا ریٹ خسارے میں دے رہا ہے ۔ پولٹری بزنس سیکٹر کے حوالے سے حکومت کو پائیدار اور زمینی حقائق کے مطابق پالیسی دینی چاہیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں