49

انکوائری کیلئے آنے والے 4افراد اسلحہ سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قتل کیس کی انکوائری کیلئے ایس ایس پی آپریشن دفتر آنیوالے چار افراد کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا’ تھانہ ڈجکوٹ کے قتل کیس کی انکوائری کیلئے ایس ایس پی آپریشن نے دونوں پارٹیوں کو بلایا تو جب دونوں فریق ایس ایس پی آپریشن ملک طارق محبوب کے پاس پیش ہوئے تو وہ آتشیں اسلحہ سے لیس تھے، جس پر ایس ایس پی آپریشن نے نقص امن کے پیش نظر دونوں فریقوں کے چار افراد کو انسدادی کارروائی کیلئے ڈجکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ انکے قبضہ سے 4کلاشنکوف’ دو رائفل223 بور’ دو رائفل بارہ بور’ تین پسٹل اور میگزین برآمد ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں