انگلش اسپنر شعیب بشیر نے نئی تاریخ رقم کر دی

ناٹنگھم (سپورٹس نیوز) انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش اسپنر شعیب بشیر نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ناٹنگھم میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ 565 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کردی جواب میں زمبابوے نے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنالیے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ نے 171 رنز کی اننگز کھیلی، بین ڈکٹ 140 اور زیک کرولی 124 رنز بنا کر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔زمبابوے نے پہلی اننگز میں چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے ہیں، کپتان کریگ ایرون 42 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 122 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس اور شعیب بشیر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تاہم شعیب بشیر نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کی ہے وہ انگلینڈ کے لیے 50 وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں