انگلش اسکواش اسٹار ٹوری’ کراچی میں مداحوں کی محبت کا مرکز بن گئیں

کراچی (سپورٹس نیوز) کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی انگلینڈ کی اسکواش اسٹار ٹوری ملک کراچی میں مداحوں کی محبتوں کا مرکز بن گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کے آصف نواز اسکواش کمپلیکس میں ٹوری ملک مداحوں میں گھل مل گئیں، ٹوری ملک ایک ننھی بچی کو گود میں اٹھاکر اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے پاکستانی خواتین کے ساتھ خوش گپیاں کرتی رہیں۔21 سالہ ٹوری ملک کے والد کامران ملک پاکستان نژاد برطانوی شہری ہیں جبکہ ان کی والدہ سوزن ملک کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں