انگلش بیٹربین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹر بین ڈکٹ نے چیمپئنزٹرافی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے اہم میچ میں انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ نے ناتھن آسٹل کا بنایا گیا 21سال پرانا ریکارڈ پاش پاش کی، بین ڈکٹ کے 165رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلش ٹیم نے 351 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلیکھیلتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف بڑا مجموعہ ترتیب دیا، بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نیوزی لینڈکے ناتھن آسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اب بین ڈکٹ نے سب سے بڑے انفرادی اننگز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں