24

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا15اگست سے آغاز ہو گا

لندن(سپورٹس نیوز)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز15اگست سے ہوگا۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہوگاجس کے شیڈول کا اعلان 18 جون 2025 کو کیا گیا تھا۔ لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا دوسرا ای پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور مجموعی طور پر بیسواں انگلش ٹاپ فلائٹ تاج اپنے سر سجایا تھا۔انگلش پریمیئر لیگ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں